Breaking News

سینیٹ انتخابات! پی ٹی آئی کے ایک اور رہنماء کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد، الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو کی جانب سے جمع کروائے گئے کا غذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ افسر کی جانب سے منظور کیے گئے تھے جس کے خلاف غلام مصطفیٰ نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی ۔

الیکشن ٹریبونل نے اپیل منظور کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑ و کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے ہیں اور ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہے ۔سماعت کے دوران الیکشن ٹربیونل کا کہناتھا کہ سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پورا نہیں اترتے ہیں ۔ غلام مصطفی نے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل میں اعتراض اٹھایا تھا کہ ان کے اوپر یہ الزام تھا کہ ان کے اثاثے بہت زیادہ ہیں اور انہوں نے اثاثے چھپائے ہیں ، ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے 16 سالہ تعلیم اور 20 سالہ تجربہ درکار ہے ، سیف اللہ ابڑو ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے پورا نہیں اترتے ہیں ۔سیف اللہ ابڑو نے موقف اختیار کیا کہ وہ انجینئرنگ کی ڈگری رکھتے ہیں اور ان کو تجربہ بھی حاصل ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بیرون ملک جانے کے لیے مریم نواز کے رابطوں کی تفصیل بتا دی ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان سے سوال کیا گیا کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانے کے لیے کس سے رابطہ کیا ؟ جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے رابطے کرتی رہی ہیں اور اب کہتی ہیں کہ میں بیرون ملک نہیں جاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے حکومتی حلقوں کے ساتھ رابطے کر رہی تھیں ۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *