Breaking News

مریم نواز کو باہر بھجوانے کا معاملہ! عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں سخت اختلافات ہوگئے، وزیر اعظم نے سخت قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کا اختلاف ہو چکا ہے۔ مریم نواز ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں، ان کے اعلانات پر نہ جائیں وہ ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں۔

جی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ انہوں نے کوشش کی ، بات کی، ان کی سفارش بھی کی گئی کہ جیسے نواز شریف کو جانے دیا گیا تھا مریم نواز کو بھی اسی طرح جانے دیا جائے ۔ لیکن عمران خان نے اس معاملے پر سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے اور کہا ہے کہ میری حکومت جاتی ہے تو جائے ، میری سیاست ختم ہو جائے ، یہاں تک کہ مجھے گرفتار بھی کر لیا جائے لیکن مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد افواہیں پھیلنا شروع ہو گئی ہیں کہ ایم کیو ایم ووٹ دے سکتی ہے۔ اگر ایم کیو ایم نے ووٹ دے دیا تو صورتحال تبدیل ہو جائے گی۔ لیکن مجھے یہ بات حقیقت نہیں لگتی ، انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کی آپس میں کوئی بات نہیں ہوئی ، ان کی کوئی نہ کوئی تو بات ہوئی ہے کیونکہ مریم نواز اور ان کے والد اسٹیبلشمنٹ پر زور و شور سے جو تنقید کر رہے تھے ، تقاریر کر رہے تھے لیکن اب کوئی ایسا بیان سامنے نہیں آیا۔ پیپلز پارٹی نے پہلے ہی اسٹیبلشمنٹ کو ہدف تنقید بناناچھوڑ دیا تھا اور اب مسلم لیگ ن بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں الیکشن کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے۔

About Admin

Check Also

میرے ایک سوال کا جواب دے دیں میں چپ چاپ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردونگا ۔۔۔چودھری نثار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسے حسن اتفاق کہیے یا کچھ اور مسلم لیگ (ن) کے قائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *