Breaking News

بڑے بڑوں کی اُمیدوں پر پانی پھر گیا! این اے 75 ڈسکہ کا ضمنی انتخاب، نتیجہ کس کے حق میں آئے گا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 یہاں پر ضمنی الیکشن ہوا تھا مگر پریزائڈنگ آفیسرز کے غائب ہونے پر اس حلقہ کا رزلٹ روک لیا گیا تھا اور الیکشن کمیشن اس کی تحقیقات کر رہا ہے تاہم اب تحریک انصاف کو بڑی خوش خبری سُنا دی گئی ہے۔

سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے دو اور ووٹ بڑھ گئے ہیں۔ ایک کے پی کے سے اور ایک ڈسکہ سے جس کے نتائج کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔اگر رزلٹ کا اعلان ہو جاتا ہے تو پھر پی ٹی آئی بڑے مارجن سے جیت چکی ہے۔جس کے بعد پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں دو سیٹیں بڑھ جائیں گی۔ اگر 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبار پولنگ ہوتی ہے تو بھی پی ٹی آئی ہی جیتے گی،یہ بات زمینی حقائق سے ثابت ہوئی ہے۔میں کسی دھاندلی کی بات نہیں کر رہا اور نہ ہی کسی فریق کی حمایت کر رہا ہوں،جو میرے پاس اطلاعات ہیں وہ یہی ہیں کہ جو نتائج بن چکے ہیں اس حساب سے پی ٹی آئی 8 ہزار ووٹوں سے جیت چکی ہے۔ میری پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری سے بات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے نتائج ہمارے حق میں ہیں،بظاہر قومی اسمبلی کی مزید دو سیٹیں پی ٹی آئی کو مل گئی ہیں جو پہلے نہیں تھیں۔

About Admin

Check Also

’’ اس بار معاملہ سیریس ہے‘‘ عمران خان گھمبیر صورتحال چھوڑ کر سعودی عرب کیوں روانہ ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *