Breaking News

’’سینٹ انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگنے کاامکان‘‘ پی ٹی آئی کے سینئرترین رہنما نے راہیںالگ کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جوں جوں سینٹ کے الیکشن قریب آتے جا رہے ہیں سیاسی ماحول خاصا کشیدہ ہوتا جا رہا ہے جب کہ تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات بھی سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں ان حالات میں سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے پی ٹی آئی سے راستے الگ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے کام کرنے والے مرکزی رہنماؤں کومسلسل نظرانداز اور مایوس کیا گیا، وزیراعظم کوتحفظات پرمبنی خط لکھ دیا ہے، 26 فروری کومشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ سا بق وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کیلئے کام کرنے والے مرکزی رہنماؤں کو مایوس کیا گیا ہے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے جس میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، سندھ کے فیصلے گورنر ہاؤس میں کیے جاتے ہیں، مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی سے راستے الگ ہوسکتے ہیں، کارکنان سے مشاورت کے لیے چھبیس فروری کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ایک سینئر سینئرصحافی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کو پارٹی سے متعلق تحفظات بیان کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ لیاقت جتوئی نے کہا کہ تین چار لوگ بیٹھ کر اپنے من پسند لوگوں کو سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹیں دیں، سیف اللہ ابڑو اس قابل نہیں ہے کہ میں اس کا ذکر بھی کروں، لیکن یہ ٹکٹ 35 کروڑ روپے میں بکا ہے۔ پی ٹی آئی کے ناراض رہنماء نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو محض 6 ماہ پہلے پارٹی مین آئے تو ایسے شخص کو کس بنیاد پر ، کس میرٹ پر سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

About Admin

Check Also

ٹھیک ایک سال بعد کیا ہونیوالا ہے ؟ نصرت جاوید نے موجودہ مہنگائی کی لہر کے پیچھے چھپی کہانی بے نقاب کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بارہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *