Breaking News

بارشوں کے لیے تیار ہو جائیے،مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس بار سردیوں میں بارشوں کا تناسب ویسا نہیں رہا جیساکہ عموماً ہوتا ہے۔نہ تو برسات کی جھڑی لگی رہی اور نہ ہی صبح شام بارش کی رم جھم کہ گھر سے نکلنا ہی محال ہی جائے،البتہ اس بار دھند نے کافی دیر تک ڈیے جمائے ہوئے ہیں۔تاہم اب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے ۔

کہ مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں موجود ہے جو آئندہ دو سے تین روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔دوسری جانب سینیٹ الیکشن زوروں پر ہیں اور عمران خان صاحب سری لنکا دورے پر چلے گئے۔بظاہر تو ایسے ہی تاثر مل رہا ہے کہ کہ وزیراعظم عمران خان صاحب کو سینیٹ الیکشن کی ہار جیت سے کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ پی ٹی آئی میں جس قدر دراڑیں سامنے آ چکی ہیں اور پشاور میں عمران خان کے دورے پر جس طرح سے پی ٹی آئی وزرااور ارکان غیر حاضر تھے اور جس طرح سی جماعت کے لوگ ووٹنگ میں عدم دلچسپی یا پھر پیسے کو اہمیت دے رہے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ حکمران جماعت کو بڑا اپ سیٹ ملنے والا ہے۔

About Admin

Check Also

پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *