Breaking News

وہی ہوا جس کا ڈر تھا !!! کپتان کے اہم ترین کھلاڑی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، آج کی بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت مشکلات کا شکار ہے ایک جانب تو سینٹ کا الیکشن سر پر آن پہنچا ہے تو دوسری جانب اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اب تحریک انصاف کے اہم ترین سیاسی رہنما نے ن لیگ شمولیت کے لئے رابطہ کر لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کو سندھ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کی جانب سے اپنی ہی پارٹی کے سینیٹ کے ٹکٹ ہولڈر سیف اللہ ابڑو پر سنگین الزام عائد کیا گیا۔اندرونِ سندھ کے پارٹی رہنماؤں کو قیادت کی جانب سے نظر انداز کرنے پر لیاقت جتوئی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا۔ اندرونِ سندھ کے پارٹی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے کرانے پر لیاقت جتوئی کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔لیاقت جتوئی نے پریس کانفرنس میں کامیاب جلسے کرانے اور بھاری ووٹ بینک کا بھی بار بار ذکر کیا تھا۔26فروری کو طلب کیئے گئے ناراض گروپ کے اجلاس کے لیے لیاقت جتوئی نے ہم خیال رہنماؤں سے رابطے بھی کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ لیاقت علی جتوئی، ممتاز علی بھٹو اور ارباب غلام رحیم و دیگر شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے پی ٹی آئی ارکان کو واپس لینے کی مخالفت کی ہے۔دوسری جانب پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لیاقت جتوئی نے 2 روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان کو شکایت بھرا خط بھی بھیجا تھا۔ لیاقت جتوئی نے عمران خان کو خط میں اشارہ دیا تھا کہ ایک ٹولہ پارٹی کو ہائی جیک کر رہا ہے۔ لیاقت جتوئی نے خط میں کہا کہ کراچی کا مخصوص ٹولہ اور گورنر ہاؤس میں بیٹھے کچھ لوگ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *