Breaking News

پاکستانی اسٹیج انڈسٹری کو ایک اور دھچکا!سینئر اداکار پرفارمنس کے دوران انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی اسٹیج انڈسٹری کے کئی چراغ اب تک گل ہو چکے ہیں جن میں نامور اسٹیج اداکار مستانہ، ببو برال، البیلا اور امان اللہ وغیرہ شامل ہیں ان اداکاروں کی وفات سے اسٹیج اداکاری کا خلا پُر نہیں ہو سکا تھا کہ اب ایک اور نامور اسٹیج اداکار دوران پرفارمنس انتقال کر گئے ہیں۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اسٹیج کے سینئر اداکار شہزاد زیدی حرکت قلب ہو جانے سے انتقال کر گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ شہزاد زیدی فیصل آباد کے مقامی تھیٹر میں ڈرامے میں پرفارم کر رہے تھے کہ ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں فوری طو رپر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ شہزاد زیدی کا شمار فیصل آباد کے سینئر فنکاروں میں ہوتا تھا ۔ شوبزسے وابستہ شخصیات نے شہزادی زیدی کے اچانک انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کا مہینہ خشک رہے گا۔ جبکہ مارچ میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہونگی۔ ہوائیں چلنے سے ایئر کوالٹی انڈیکس 250 سے کم ہوکر 170 تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر،شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 139 ریکارڈ، آب و ہوا آلودہ، سانس اور دیگر بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ.لاہور سموگ اور آلودگی کی بنا پر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔شہر میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 139 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس بڑھنے سے شہر کی فضا آلودہ ہے۔

About Admin

Check Also

پاکستانی وزیراعظم اور دو ہزار بٹیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقاررعلی بھٹو کھانے اور کھلانے کے کس قدر شوقین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *