Breaking News

ہوشیار باش: حکومت نے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) احساس کفالت پروگرام کی ٹیمیں گھرگھر سروےکررہی ہیں ، احساس سروےبالکل مفت ہے ، عوام جعلسازوں سے محتاط رہیں۔احساس کفالت پروگرام سےلاکھوں افراد مستفید ہو رہےہیں، حکومتی ایجنڈا ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہے۔ پورے پاکستان میں 70 فیصد سروے ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سرگودھا میں احساس کفالت پروگرام کا جائزہ لیا، اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کی ٹیمیں گھر گھر سروے کر رہی ہیں، سروے نئے ماڈل کے ذریعے اور جدید طریقے سے کر رہے ہیں، احساس سروے بالکل مفت ہے،عوام جعلسازوں سے محتاط رہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ڈیجیٹل طریقے سے عوام کے کوائف لے جارہے ہیں خصوصی افراد نادرا سے خصوصی کارڈ بنوائیں۔ یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا تھا  کہ احساس پروگرام کی چھتری تلے کئی پروگرام جاری ہیں ، سروے سے احساس پروگراموں سے فائدہ اٹھانے والوں کا تعین ہوگا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا  کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے احساس پروگرام شفاف ہوناچاہیے، اساتذہ گھر پر آکرمفت سروے کریں گے،ایک پیسہ نہیں لیا جائے گا ، سروے ڈیجیٹل ہوگا، کوئی بھی فارم نہیں۔ انھوں نے عوام کو خبردار کیا کہ احساس سروے سے متعلق کوئی بھی میسج نہیں کیا جائے گا، سروےسےمتعلق فیس بک،واٹس ایپ پرکوئی میسج آئے تو وہ جعلی ہے، سروے سے کوئی بھی فارم ملے تو وہ جعلی ہے، کوائف نہ بھریں۔

About Admin

Check Also

کالی مرغی کا کالا گوشت اورانڈے بھی کالے ،عمران خان کے ایک مشورے نے زندگی بدل ڈالی دنوں میں لکھ پتی ہونے والے شخص کی کہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جس وقت عمران خان صاحب اقتدار میں آئے تو انہوں نے لوگوں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *