Breaking News

انا للہ وانا الیہ راجعون! وزیر اعظم گہرے صدمے سے دوچار، کون انتقال کر گیا ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے یعنی جو دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے ۔ آج وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اس دنائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں جس کا پیغام وزیر اعظم عمران خاں نے خود سوشل میڈا پر شیئر کیا ہے۔وزیر اعظم  عمران خاں نے دو دہائیوں تک ساتھ رہنے والے پُرانے ساتھی اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر ظفر زبیری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمران  خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر  ظفر زبیری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ’’ظفر زبیری کی رحلت کا جان کر نہایت افسردہ ہوں۔ وہ کراچی کے ان کارکنان میں سے ایک تھے جو دو عشروں تک ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں‘‘خیال رہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر و سابق چیئرمین و سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن سابق صدر انجینئر ظفرالدین زبیری 82برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئےظفر زبیری کی تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں ہوئی۔ سوگواران میں بیوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

About Admin

Check Also

کالی مرغی کا کالا گوشت اورانڈے بھی کالے ،عمران خان کے ایک مشورے نے زندگی بدل ڈالی دنوں میں لکھ پتی ہونے والے شخص کی کہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جس وقت عمران خان صاحب اقتدار میں آئے تو انہوں نے لوگوں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *