’’حفیظ شیخ کی بجائے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔۔‘‘ وزراء کا بڑا فیصلہ، حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینٹ کا الیکشن 3 مارچ کو ہونے جا رہا ہے یوں یوں سینٹ کا الیکشن قریب آتا جا رہا ہے سیاسی ماحول گرم ہوتا جا رہا ہے یہ الیکشن کس طرح ہو گا اس کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے تاہم اب حکومتی وزراء کے بارے میں ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اسلام آباد میں یہ صورتحال ہے کہ عملاً حفیظ شیخ صاحب کی سینیٹ کی نشست ہے اُس کے لیے تمام تر لابنگ ختم کر دی گئی ہے۔ یہاں کوئی ایک ایم این اے بھی عمران خان کی عدم موجودگی پر حفیظ شیخ کے لیے لابنگ کرتا نظر نہیں آیا۔ جبکہ کئی وزرا نے حفیظ شیخ کے لیے عجیب و غریب کلمات کہے ہیں جبکہ کچھ ورزا نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ہم حفیظ شیخ کی بجائے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ ڈالیں گے۔ میں عمران خان کی کچن کابینہ کی بات کر رہا ہوں، میری سمجھ سے باہر ہے کہ عمران خان اپنی پارٹی کو کس طرح دیکھ رہے ہیں۔ صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ خان صاحب لوگوں کی ذمہ داریاں لگا کر بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں لیکن جیسے ہی خان صاحب جاتے ہیں کہ سب ٹُھس ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اب صرف دو ہی لوگ جواب دے رہے ہیں۔ یا تو شہباز گل کی جانب سے جواب آتا ہے یا پھر فردوس عاشق اعوان جواب دیتی ہیں۔ اب تو وزرا بھی غائب ہو گئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ شیخ رشید کو میرا مشورہ بھا گیا ہے ، انہوں نے چند روز خاموش رہنے والا میرا مشورہ مان لیا ہے۔ اب میں گذارش کروں گا فردوس عاشق اعوان صاحبہ سے ، وہ ہماری بہن ہیں اور اُن کو چاہئیے کہ وہ چند روز کے لیے خاموشی اختیار کریں۔ اُس کی وجہ ہے جو میں بتانا نہیں چاہتا لیکن اُن کو چاہئیے کہ خاموشی اختیار کریں ، یہی مناسب ہے۔

About Admin

Check Also

”اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی بورنگ کے دوران تیل نکل آیا ، شہری نے پہلا کام کیا کیا؟“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے بعد راولپنڈی سے بھی کنوئیں کی کھدائی کے دوران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *