Breaking News

این اے 75 ڈسکہ میں ری پولنگ! پی ٹی آئی کا فتح حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوگیا، 18 مارچ کو کیا بڑے اَپ سیٹ کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن سے متعلق فیصلہ سنادیا ، چیف الیکشن کمشنر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والا ضمنی الیکشن صاف اور شفاف نہیں تھا ۔تاہم این اے 75 ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حلقے میں دوبارہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت انتہائی مشکل قرار دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار ایاز خان نے کہا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بھی پتا ہے کہ اگر حلقے میں دوبارہ الیکشن ہوا تو ہمارا جیتنا مشکل ہے ، اگر پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن ہوا تو اس صورت میں مرضی کے نتائج حاصل کرنا ممکن نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی رٹ قائم کی ہے اورادارے اگراسی طرح اپنی رٹ قائم کریں گے توملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے ، بہت اطمینان کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ اس ملک میں الیکشن کمیشن بھی شاید آزاد ہونے جارہا ہے ، الیکشن کمیشن نے جو انتظامیہ کے حوالے سے فیصلے کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ، سرکاری ملازموں کویہ سمجھنا چاہیئے کہ وہ ریاست کے ملازم ہیں کسی کے ذاتی ملازم نہیں ہیں۔ دوسری جانب یکم مارچ سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے ڈھائی سال میں مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہوا اور عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔ آئے روز اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ بجلی ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے بھی سونے پر سہاگے کا کام کیا جس سے عوام موجودہ حکمران جماعت سے مزید مایوس ہو گئی ہے۔

About Admin

Check Also

جاتی امرا:شریف خاندان کی محل نما رہائش گاہ، جاتی امرا کا ہندی زبان میں کیا مطلب ہے؟ جو جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی

لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر پاکستان کے سابق وززیر اعظم میاں محمد نواز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *