Breaking News

’’ ایک طاقتور شخصیت کو مریم نواز بہت اچھی لگتی ہیں۔۔‘‘ بلاول بھٹو کے ہاتھوں مسلم لیگ (ن) کے قائدین کو کیا پیغام بھجوایا گیا؟ تہلکہ خیز ان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین بلاول بھٹو نے اہم لوگوں کا پیغام مریم نواز تک پہنچایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی،دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بڑا بریک تھرو ہوا ، دھرنا دینے کے مخالف بلاول بھٹو لانگ مارچ کے بعد دھرنا دینے کے لیے تیار ہو گئے ۔

معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق ون آن ون ملاقات میں بلاول بھٹو نے لانگ مارچ میں دھرنا دینے کی پہلے مخالفت کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے دھرنا دینے کے خلاف موقف رہا ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا موقف تھا کہ دھرنے دئیے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔دھرنا دیں گے تو ہی حکومت پر دباؤ بڑھے گا۔ اسی حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی اب کافی  دنوں بعد ملاقات ہوئی،دونوں کی ملاقات میں یہ طے پایا ہے کہ طاقتور حلقوں کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد نہیں ہو سکتا۔ صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ اب مریم نواز بھی ان ڈائریکٹ رابطے میں ہیں،وہ جن کے بارے میں کہتی تھیں کہ ہم نے تمہیں معاف کر دیا اب انہی سے رابطے میں بھی ہیں۔ مریم نواز کو پتہ ہے کہ بلاول بھٹو کون سے اہم ترین شخصیت کا پیغام لے کر آیا ہے۔کیونکہ کچھ بندوں کو بلاول بھٹو بہت اچھا لگتا ہے لیکن ایک طاقتور شخصیت کو مریم نواز بھی بہت اچھی لگتی ہیں۔

About Admin

Check Also

پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *