Breaking News

رات کے وقت سنسان علاقے کے سٹیشن پر رقم غائب ہو گئی۔حیران کن صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی بار اسٹیٹ بینک کی بڑی رقم چوری،پولیس نے ریلوے ملازم سمیت ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق10فروری کو اسٹیٹ بینک کے 17 ارب روپے کی کھیپ اور پرائز بانڈز پر مشتمل نقدی کراچی سے فیصل آباد منتقل کی جا رہی تھی۔

کہ رات کے وقت سمہ سٹہ ریلوے اسٹیشن پر 50 لاکھ روپے چوری کرلیے گئے۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں بیورو چیف ملتان یاسر شیخ نے واردات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ نہ صرف پاکستان بلکہ اسٹیٹ بینک اور ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار پیش آیا۔نمائندے کے مطابق ملزم صادق سیال نے اپنے دو بیٹوں اور داماد کے ساتھ مل کر ورادات کی، تحقیقاتی ٹیم نے واردات میں 8سے زائد افراد کے کے شامل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد سیال کے گھر سے 30 لاکھ روپے برآمد کیے گئے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے بہنوئی محمد زبیر کے گھر سے 29لاکھ 34ہزار400 روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ دوسری جانب  وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کیلئے 3 نام تجویز کردیے گئے ہیں ۔ آئی جی مشتاق مہر کو ہٹا کر ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو آئی جی سندھ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی آئی جی کے پی کے ثناء اللہ عباسی اور سابق آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کے نام بھی آئی جی سندھ کے لیے بھجوا دیے گئے ۔

About Admin

Check Also

پاکستانی وزیراعظم اور دو ہزار بٹیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقاررعلی بھٹو کھانے اور کھلانے کے کس قدر شوقین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *