Breaking News

ہمارا یہ کام کردو، پھر تم جانو اور عمران خان” اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو کیا بڑی پیشکش کردی؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملکی سیاسی صورت حال دن بدن بگڑتی ہی جا رہی ہے ضمنی الیکشن میں پیدا ہونے والے حالات نے معاملات مزید بگاڑ دئیے ہیں۔اس پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تنازعہ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

اور کہا گیا ہے کہ ہمارا نام نہ لیں ، ہمارے اداروں کو نہ الجھائیں تو ہم عمران خان کیخلاف لڑائی میں غیر جانبدار رہیں گے ۔ نجم سیٹھی کا یہ موقف سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر شیئرکیا۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب نے 7 شہروں میں 5 دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، لاہور سمیت 7 شہروں کے اسکولوں میں 50 فیصد طلباء ہی سکول آئیں گے، 31 مارچ تک 50 فیصد طلباء کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی، کورونا کے باعث 100 فیصد طلباء کی حاضری کی اجازت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول اینڈ ایجوکیشن پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں کے اسکولوں میں 50 فیصد طلباء کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی۔31 مارچ تک 50 فیصد طلباء کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی۔ گجرات، لاہور، ملتان، رحیم یار کے اسکولز میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے۔ سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی متبادل دن کلاسز برقرار رہیں گی۔کورونا کے باعث 100 فیصد طلباء کی حاضری کی اجازت نہیں۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ کورونا کیسز کی مثبت شرح والے شہروں میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے۔

About Admin

Check Also

طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائے گا، شناختی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *