Breaking News

سینٹ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی!عبد الحفیظ شیخ کی فتح یقینی ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کے انتخابات میں وفاقی دارالحکومت کی جنرل نشست اہمیت اختیار کر گئی ہے جہاں پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ حکمران جماعت تحریک انصاف کے امید وار ہیں ۔ تاہم تحریک انصاف کو ایک بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا اور کہا حکومت کے اتحادی ہیں حکومتی امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں شاہ زین بگٹی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق ملاقات کے بعد جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے بھی حکومت نے وعدے کئے تھے اب پھر کیے ہیں یقین کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں بلوچستان کے مسائل ان کے سامنے رکھے، مسائل کے حل کی پہلے بھی یقین دہانی کرائی گئی اور آج بھی کرائی گئی۔ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہیں حکومتی امیدواروں کو سپورٹ کریں گے، ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر آگے کا لائحہ عمل سوچیں گے، میری ذات کی بات ہوتی تو مسئلہ نہیں تھا،بلوچستان کے عوام کی بات ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کی گئی پارٹی پوزیشن کے مطابق حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کا پلڑا بھاری ہے اور انہیں اپنے حریف یوسف رضا گیلانی پر 21ووٹوں کی برتری حاصل ہے لیکن اس کے باوجود بعض سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کوئی معجزہ کر سکتے ہیں اور یہ نشست آسانی سے نکال سکتے ہیں۔

About Admin

Check Also

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *