Breaking News

سینیٹ انتخابات سے ایک دن قبل ساری گیم ہی پلٹ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے قومی اسمبلی سمیت ملک کی تمام صوبائی اسمبلیوں میں 3 مارچ کو یعنی کہ کل پولنگ ہوگی۔ انتخابات کے بعد سینیٹ میں حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کو 28 سے 30، پیپلز پارٹی کو 19 جبکہ مسلم لیگ ن کو کل 17 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

جبکہ 2صوبوں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے علاوہ وفاق میں بھی حکومت میں ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ سب سے اہم مقابلہ اسلام آباد سے حکومت کے حفیظ شیخ اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان ہوگا۔ دونوں امیدواروں کو اراکین قومی اسمبلی ووٹ دیں گے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ حفیظ شیخ باآسانی فتح حاصل کر لیں گے، جبکہ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ 3 مارچ کو حکومت کو سرپرائز دیں گے۔حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں نے حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ق لیگ ، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سمیت حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔اتحادی جماعتوں نے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ تین مارچ تاریخی دن ہو گا۔ پی ٹی آئی سینیٹ میں اکثریت حاصل کرے گی۔ہم چاہتے ہیں الیکشن میں پیسہ نہ چلے ، گالم گلوچ نہ ہو، جمہوری طریقے سے ارکان اپنے حلقوں کی نمائندگی کریں۔انہوں نے کہا ہم سب ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔عوام چاہتے ہیں کہ قیادت ایمان دار ہو، اصل مسائل عوام کے ہیں جنہیں ہم حل کریں گے،ہم چاہ رے ہیں سینیٹ الیکشن مہذب ہوں اور خرید و فروخت نہ ہو۔ اس سے پہلے تین بار سینیٹر منتتخب ہو چکا ہوں۔ جب بھی موقع ملے پاکستان کی خدمت کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔

About Admin

Check Also

’’ اس بار معاملہ سیریس ہے‘‘ عمران خان گھمبیر صورتحال چھوڑ کر سعودی عرب کیوں روانہ ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *