نازک وقت میں مسلم لیگ (ن) کو ایک اور دھچکا! اہم رہنماء نے مخالف جماعت میں شمولیت اختیار کر لی، نواز شریف پر شدیدالزامات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک جانب کل سینٹ کا بڑا سیاسی دنگل ہونے جا رہا ہے توو دوسری جانب ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف جیل میں ہیں جن پر نیب کیسز ہیں تاہم اب مشکل وقت میں پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا ہے جس سے پارٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان نے مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر سردار سکندر حیات نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر سیاسی رشوت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے 1992ء میں نواز شریف نے کہا آزاد کشمیر میں مسلم لیگ بناؤ۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن بناؤ دو کروڑ دوں گا۔ سکندر حیات کے مطابق انہوں نے نواز شریف کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا اور مسلم لیگ ن بنانے سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے حال ہی میں مسلم لیگ ن سے علحیدگی اختیار کر کے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سکندر حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے میری زیرو میٹر گاڑی مرسڈیز چھین لی تھی۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ نواز شریف انتہائی کنجوس انسان ہیں۔وہ تو اپنی جیب سے پکوڑا تک نہیں خرید سکتے،ان سے اگر کوئی اسلام آباد سے ملنے جا رہا ہوتا تو اسے کہتے تھے کہ میرے لیے فلاں جگہ سے پکوڑے لیتے آنا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو بطور وزیراعظم استحقاق حاصل تھا کہ وہ ڈیوٹی فری چیز خرید سکتے تھے۔اس طرح انہوں نے 1990 میں مرسیڈیز کار خریدی جوکہ اس وقت مارکیٹ میں 85 لاکھ کی تھی مگر انہوں نے یہ کار 16 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ اس کار پر جب نواز شریف کی نظر پڑی تو وہ مجھے بار بار کہنے لگے کہ یہ کار مجھے دے دو ،وہ بار بار اصرار کرتے رہے مگر میں مسلسل اس بات کو ٹالتا رہا۔

About Admin

Check Also

اب ہر سرکاری ملازم کے پاس اپنا گھر،اپنی گاڑی ہوگی اورحکومت نے انتہائی شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر سرکاری ملازم کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کے پاس اپنا ذاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *