Breaking News

حفیظ شیخ کی جیت یقینی! یوسف رضا گیلانی کو ہارنے پر کہاں ایڈجسٹ کیا جائے گا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں حکومتی رکن کا ووٹ ضائع ہو گیا ،شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں حکومت رکن کی غلطی کی وجہ سے ایک ووٹ ضائع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر غلطی سے دستخط کر دئیے۔

جس سے ان کا ووٹ ضائع ہو گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ اُمیدوار فیصل واوڈا نے حفیظ شیخ کی جیت سے متعلق دعویٰ کر دیا۔جبکہ تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کی جیت یقینی ہے۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی ہار پر انہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکان آج اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔ قومی اسمبلی، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ شفیق آرائیں اور دوسرا فیصل واڈا نے کاسٹ کیا۔ وفاقی دارالحکومت سے2سندھ سے گیارہ جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بارہ ، بارہ سینیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔ پنجاب سے تمام گیارہ امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ خواتین کی18، ٹیکنوکریٹ 13 اور8 اقلیتی نشستوں پرامیدوار مدمقابل ہیں۔اس سے قبل سینیٹ انتخابات میں پولنگ کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو جانے پر انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری کیا گیا جس کے بعد آصف علی زرداری پولنگ بوتھ میں گئے اور مہر لگا ئی. انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہو گیا جس کے بعد آصف علی زرداری نے ریٹرننگ افسر سے دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی گزارش کی. ریٹرننگ افسر کی جانب سے آصف علی زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کر دیا گیاجس کے بعد سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ۔

About Admin

Check Also

کالی مرغی کا کالا گوشت اورانڈے بھی کالے ،عمران خان کے ایک مشورے نے زندگی بدل ڈالی دنوں میں لکھ پتی ہونے والے شخص کی کہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جس وقت عمران خان صاحب اقتدار میں آئے تو انہوں نے لوگوں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *