Breaking News

سینیٹ الیکشن !شہریار آفریدی کے علاوہ کن 12 پی ٹی آئی اراکین نے اپنے بیلٹ پیپرز ضائع کر دیئے؟پوری پارٹی سر پکڑ کر بیٹھ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے میدان مار لیا ہے۔ میڈیا  رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست سے سید یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوگئے ہیں۔ حفیظ شیخ نے رزلٹ آنے کے بعد یوسف رضا گیلانی کے پاس جا کر انہیں گلے لگایا اور مبارکباد دی ،  جبکہ اپوزیشن کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابت کے دوران 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپر ضائع کردئیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں سینیٹ انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے اپنا ووٹ دستخط کرکے ضائع کردیا، تو دوسری جانب خیبرپختون خوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے 11 ارکان نے اپنے اپنے ووٹ ضائع کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختون خوا اسمبلی  میں مجموعی طور پر 13 ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے بیلٹ پیپر ضائع کر دئیے، 4 ایم پی ایز کے خواتین، 8 ایم پی ایز کے جنرل اور ایک رکن اسمبلی کا اقلیتی بیلٹ پیپر پر ووٹ دیتے وقت ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپر ضائع کیا،  غلطی کرنے والے ارکان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 11، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا ایک ایک رکن شامل ہے۔ بعد ازاں 13 ارکان اسمبلی نے 13 ارکان اسمبلی نے غلط نشان لگانے پر بیلٹ پیپرز واپس کردئیے اور درخواست پر الیکشن کمیشن نے انہیں دوبارہ بیلٹ پیپرز جاری کردئیے۔ جبکہ سینیٹ الیکشن میں سب سے اہم مقابلے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حفیظ شیخ کے پولنگ ‏ایجنٹ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی ہے۔ حفیظ شیخ کےپولنگ ایجنٹ کی درخواست پر ‏دوبارہ گنتی جاری ہے۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *