Breaking News

سینیٹ الیکشن میں عمران خان کا ووٹ بھی ضائع ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج سینٹ کا بڑا دنگل سجا ہوا ہے جبکہ  وزیراعظم عمران خان اور زرتاج گل نے ووٹ ضائع کردیا ہے، عمران خان اور زرتاج گل نے سیریل نمبر کی بجائے ٹِک لگایا ، شہریار آفریدی نے بیلٹ پر دستخط کیے ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کئی ارکان نے اپنا ووٹ ضائع کیا۔

شہریارآفریدی نے دستخط کیے جبکہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اور زرتاج گل نے ووٹ ضائع کردیا ہے، عمران خان اور زرتاج گل نے سیریل نمبر کی بجائے ٹِک لگایا ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخواہ میں 13 ارکان نے بیلٹ پر غلط نشان لگائے، اور ووٹ نمبر لگانے میں غلطیاں کیں، پھر ارکان کی درخواست پر انہیں دوبارہ بیلٹ جاری کیے گئے۔ واضح رہے وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کا سینیٹ الیکشن کے لیے ڈالا گیا ووٹ ضائع ہو گیا۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے تھے جس کے باعث ووٹوں کی گنتی کے دوران ان کا ووٹ ضائع ہوگیا ۔ بعد ازاں اس حوالے سے شہریار آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست دائر کی گئی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کچھ دن سے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی، اس لیے الیکشن کی تیاری کے حوالے سے پارٹی اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکا تھا۔ وزیر مملکت نے اپنی درخواست میں کہا کہ جب ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو آپ سے اور آپ کے اسٹاف سے پوچھا، آپ کا عملہ مجھے گائیڈ کرنے میں ناکام رہا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا تھا تاہم انہیں بیلٹ پیپر دوبارہ جاری کیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز:13 مئی یا 14 مئی۔۔؟ملک میں عیدالفطر کب ہوگی تاریخ کا اعلان ہوگیا پوری قوم کے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *