Breaking News

سینیٹ انتخابات میں جیت کی صورت میں عمران خان کو ایک فائدہ ایک نقصان ہو گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ اسلام آباد خاتون کی نشست پر ن لیگ کی فرزانہ کوثر اور تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد آمنے سامنے ہیں۔سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں شکست کھا جاتی ہے تو پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑ جائیں گی جس کا فائدہ عمران خان بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات کے موقع پر عمران خان نے ایم این ایز سے ملنے کا سلسلہ تیز کر دیا تھا کیونکہ اگر اوپن بیلٹ انتخابات ہوتے تو شاید اس چیز کا نقصان عمران خان کو اٹھانا پڑتا کیونکہ بہت ایم این ایز ہمیشہ اعتراض کرتے تھے کہ عمران خان ہم سے ملاقات نہیں کرتے جو کہ اب نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم این ایز کا کہنا ہے کہ عمران خان سے سال میں ایک بار ملاقات ہو جاتی ہے لیکن حفیظ شیخ نے بطور وزیر خزانہ کبھی ہم سے ملاقات نہیں کی اور نہ ہی کبھی ہمارے فنڈز کے مسائل حل کیے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگر حکومت سینیٹ انتخابات جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پی ڈی ایم میں بہت سے سوالات اٹھیں گے اور مزید دراڑیں پڑیں گی جس کا وزیراعظم عمران خان فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور انداز میں اپوزیشن پر حملہ آور ہوں گےجب کہ اپوزیشن کے ہارنے کے بعد لانگ مارچ کی تحریک زور پکڑے گی۔

About Admin

Check Also

جاتی امرا:شریف خاندان کی محل نما رہائش گاہ، جاتی امرا کا ہندی زبان میں کیا مطلب ہے؟ جو جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی

لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر پاکستان کے سابق وززیر اعظم میاں محمد نواز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *