Breaking News

شہریار آفریدی نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع کیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ انتخابات میں حکومتی رکن شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے جس سے ان کا ووٹ ضائع ہو گیا، تفصیلات کے مطابق آج سینیٹ الیکشن میں حکومتی رکن کا ووٹ ضائع ہو گیا ،شہریار آفریدی نے غلطی سے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دئیے تھے جس سے ان کے ووٹ ضائع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

شہریار آفریدی کی درخواست کے باوجود انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا گیا۔اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہریار آفریدی نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع کیا کیونکہ وہ حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومہی اسمبلی شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہونے کے خدشے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے،وزیر اعظم عمران خان نے شہریار آفریدی سے کہا کہ آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کرسکتے ہیں؟ آپ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں؟۔ وزیر اعظم نے شہریار آفریدی سے کہا کہ آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چایئے تھی کیوں کہ سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کس طرح کاسٹ ہوتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر دستخط کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا، تاہم وہ وزیر اعظم کو مطمئن نہ کرسکے۔اس سے قبل سینیٹ انتخابات میں پولنگ کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو جانے پر انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری کیا گیا جس کے بعد آصف علی زرداری پولنگ بوتھ میں گئے اور مہر لگا ئی ، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہو گیا جس کے بعد آصف علی زرداری نے ریٹرننگ افسر سے دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کرنے کی گزارش کی ، ریٹرننگ افسر کی جانب سے آصف علی زرداری کو دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کر دیا گیاجس کے بعد سابق صدر نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

About Admin

Check Also

’’ اس بار معاملہ سیریس ہے‘‘ عمران خان گھمبیر صورتحال چھوڑ کر سعودی عرب کیوں روانہ ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *