Breaking News

علی حیدر گیلانی کی پھرتیاں بھی کام نہ آئیں! یوسف رضا گیلانی کو پہلی ناکامی کا سامنا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینٹ الیکشن کا بڑا سیاسی دنگل، سندھ اسمبلی کے ناصر شاہ اور یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے نے ایک شخص کو فون کیا جسے وہ پیسے دے چکے تھے اور کوڈ ورڈ بھی دے چکے تھے،اس گفتگو کی بھی ریکارڈنگ موجود ہے جو کسی بھی وقت سامنے آ سکتی ہے۔

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میری اطلاعات کے مطابق کل رات شہباز شریف ،مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری ماتم پڑھ چکے ہیں۔ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد وہ دفاعی پوزیشن میں آ گئے۔قومی اسمبلی میں اب تک کے مناظر دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے۔ پی ڈی ایم بھی سمجھ گئی ہے جتنے انہوں نے پیسے لگائے اس کے نتائج نہیں آ رہے۔ مذکورہ شخص نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو کہا کہ ہمارے لیے ممکن نہیں ہے،ہمارے حالات خراب ہیں،ہمارے خلاف لوگ تنگ آ گئے ہیں،عمران خان کو پتہ چل گیا ہے کہ کس کس نے پیسے لیے ہیں اور ہماری ممبر شپ جا سکتی ہے۔ہماری اطلاعات کے مطابق ایک بندے نے علی حیدر گیلانی کو پیسے واپس بھجوا دئیے ہیں۔ جبکہ ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) انتخابات میں پولنگ کا وقت مکمل ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں اور ٹی وی کے ذریعے گنتی کا عمل دیکھ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹی وی پر ہی نتائج کا انتظار کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں کم ووٹ ڈالنے جانے سے متعلق بتایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےخیبرپختونخوااسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹنگ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *