Breaking News

گیم، عمران خان کے ہاتھ سے نکل گئی اب ۔۔۔!!! کامران خان نے وزیراعظم عمران خان کے خوفناک سیاسی مستقبل کی پیشگوئی کرتے ہوئے دلچسپ تجویز دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکر پرسن کامران خان نے تجویز دی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان الیکشن کمیشن کے گھیراؤ کا اپنا حق استعمال کریں۔ وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ ’ عمران خان نے الیکشن کمیشن کوسینیٹ انتخابات کی مبینہ دھاندلی میں معاون بتایا۔

کہا کہ الیکشن کمیشن نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا تھا، کچھ روز پہلے اپوزیشن لیڈرز نے الیکشن کمیشن کا گھیراؤ کیا تھا بعد ازاں الیکشن کمیشن کے فیصلے اپوزیشن حق میں آنے لگے، پی ٹی آئی اپنا حقِ الیکشن کمیشن  گھیراؤ آزمائے۔‘ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا الیکشن کمیشن کی وجہ سے جو رکن بکے ان کو ٹریک نہیں کیا جاسکتا،سب کے سامنے تماشہ ہوا ۔ جب  ملک کی لیڈر شپ رشوت دے گی تو کیا باقی لوگ ٹھیک ہوجائیں گے؟ 1500 بیلٹس کے اوپر کیا کوڈنگ نہیں ہوسکتی تھی؟ آج کیا ہماری جمہوریت اوپر گئی ہے یا نیچے؟ دوسری جانب اینکر پرسن محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد اپوزیشن کا اگلا قدم پنجاب میں تحریک عدم اعتماد ہوگا، یہ اپوزیشن کی سٹریٹجی کا حصہ ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ وزیر اعظم کا قوم سے خطاب اوور ری ایکشن تھا۔ یوسف رضا گیلانی کی جیت پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں کہ کس طرح جیت ہوئی؟ وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر کو بھی ہدفِ تنقید بنایا، انہیں ہٹانے کا طریقہ کار موجود ہے لیکن کیا حکومت انہیں ہٹانے کیلئے کوئی قدم اٹھائے گی؟

About Admin

Check Also

’’ اس بار معاملہ سیریس ہے‘‘ عمران خان گھمبیر صورتحال چھوڑ کر سعودی عرب کیوں روانہ ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *