Breaking News

انا للہ وانا الیہ راجعون! انتہائی افسوسناک خبر پاکستان کی بڑی شخصیت انتقال کر گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زندگی اور موت اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے اور ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے لیکن ایک بات حقیقت ہے کہ اگر کوئی نیک انسان دنیا سے چلا جائے تو وہ ہمیشہ لوگون کے دلوں میں زندہ رہتا ہے ایسی ایک افسوس ناک خبر نے پاکستانی قوم کو رنجیدہ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف نعت خوان الحاج سعید ہاشمی طویل علالت کے باعث سندھ کے دارالحکومت کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ عاشق رسول ﷺ الحاج سعید ہاشمی کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ سعید ہاشمی نے ’’لم یات نظیرک فی نظر ، مثل تو نہ شد پیدا جاناں‘‘ جیسی متعدد شہرہ آفاق نعتیں پڑھ کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سعید ہاشمی گزشتہ کئی روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور علاج کے دورانِ ہی ان کا انتقال ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ الحاج سعید ہاشمی کو گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں داخل کرایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔۔۔ یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔پانچ آدمیوں کو نیند نہیں آتی؟ پانچ آدمیوں کو نیند نہیں آتی؟ایک جو کسی کے قتل کا ارادہ کرتا ہو! دوسرا جس کے پاس مال و دولت ہو اور اسے کسی پر بھروسہ نہ ہو۔ تیسرے وہ جس نے لوگوں سے بہت سی جھوٹی باتیں کہی ہوں ،اور لوگوں پر جھوٹے الزام لگائے ہوں۔چوتھا وہ جس کی ذمہ داری زیادہ ہو لیکن اس کے پاس دینے کے لئے کچھ نہ ہو۔پانچواں وہ جو کسی کے عشق میں مبتلا ہو،اور جدائی سے ڈرتاہو۔جب کسی انسان کے آگے روشنی ہوتی ہے تو اس کا سایہ پیچھے آتا ہے،اور جب روشنی پیچھے ہوتی ہے تو اس کا سایہ آگے آتا ہے،دین روشنی ہے اور دنیا سایہ ہے۔

About Admin

Check Also

ٹھیک ایک سال بعد کیا ہونیوالا ہے ؟ نصرت جاوید نے موجودہ مہنگائی کی لہر کے پیچھے چھپی کہانی بے نقاب کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بارہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *