Breaking News

دال میں کالا یا ساری دال کالی ۔۔۔ کل سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد والی سیٹ کا نتیجہ آنے سے پہلے حفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کو جیت کی مبارک باد کیوں دی ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشستوں پرسرکاری نتیجہ آنے سے قبل ہی حفیظ شیخ نے سید یوسف رضا گیلانی کو گلے لگا کر مبارکباد دیدی اور کندھے پر تھپکی بھی دی۔حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی اسمبلی ہال میں اکٹھے بیٹھ کر ووٹوں کی گنتی کا عمل دیکھتے رہے ۔

بدھ کو سینیٹ الیکشن کا سرکاری نتیجہ کے اعلان سے قبل جب یوسف رضا گیلانی کے حفیظ شیخ سے زیادہ ووٹ نکلے تو پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ زین قریشی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی ،اسی موقع پر حفیظ شیخ جو یوسف رضا گیلانی کی ساتھ والی نشست پر بیٹھ کر ووٹوں کی گنتی کا عمل دیکھ رہے تھے اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور یوسف رضا گیلانی کو گلے لگا کر جیت کی مبارکباد دی ۔ دوسری جانب  اینکر پرسن محمد مالک کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں جو ہوا یہ ممکنہ طور پر اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے عمران خان کو سمجھانے کا ایک طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔ محمد مالک کا کہنا تھا کہ پنجاب  اپوزیشن کی سٹریٹجی کا حصہ ہے، اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی چوہدری پرویز الہٰی کے آنے میں تو ضروری ہے لیکن عثمان بزدار کے جانے کیلئے ضروری نہیں ہے، عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے بار بار کہا گیا ہے اور وہی اختلاف کی وجہ بھی ہیں۔ میزبان اجمل جامی نے سوال کیا کہ ’کیا سینیٹ میں جو ہوا ہے وہ عمران خان کو سمجھانے کیلئے ہوا ہے؟ ‘اس سوال کے جواب میں محمد مالک نے کہا کہ ’کبھی کبھی  آپ کسی کو جھٹکا لگنے دیتے ہیں  تاکہ اپنے پرائے کی پہچان ہوجائے، میں آپ کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔‘

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *