Breaking News

مسلم لیگ (ن)کے دبنگ رہنماء مستعفی! سر عام ناکامی کا اعتراف کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک مسلم لیگ ن اس وقت اپنے سیاسی کیرئر کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے ایک جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بیرون ملک بیٹھے ہیں تو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جیل میں ہیں جب کہ مریم نواز حکومت مخالف جلسے جلوس کر رہی ہیں اب مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔

مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمن نے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا گلگت بلتستان انتخابات میں ریاست کی بکسہ چوری نہیں روک سکا۔ انہوں نے کہا سیاسی جماعت سے مقابلہ تو کرسکتا تھا لیکن ریاست سے مقابلہ ممکن نہیں تھا۔ اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے پارٹی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا رانا ثناء اللہ جیسے ببر شیر نہیں بن سکے۔ انہوں نے کہا پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا نہیں اتر سکا۔انہوں نے کہا صوبائی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں تاہم سپاہی کی طرح ووٹ کو عزت دو کی جدو جہد جاری رکھوں گا۔ دوسری جانب  پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی فریسٹریشن کا جواب ہمارے پاس نہیں ۔عمران خان نے خود 70 کروڑ لے کر ٹکٹ دیا اور شور مچنے پر بلوچستان بھیجا ۔سیاست میں کبھی ٹکٹیں فروخت نہیں ہوئی انہوں نے رواج ڈالا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاہمارے پاس اے ٹی ایم کے لوگ نہیں تھے ۔ ہم ان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ٹی وی چینلز پر آئیں اور ہم سے بات کریں ۔ اتحادیوں نے ساتھ دیا آفریدی نے ساتھ نہیں دیا ۔

About Admin

Check Also

طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائے گا، شناختی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *