Breaking News

اگر یہ کام کردیں تو سینیٹ الیکشن میں پیسے لینے پر معاف کردوں گا۔۔۔!!!وزیر اعظم عمران خان کی اپنے بکے ہوئے ارکان کو بڑی پیشکش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  نجی ٹی وی سما نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نے ان تمام ان ارکان جن پر شک تھا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی  کو ووٹ دیا ہے ، کیلئے مشروط معافی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مبینہ طور پر پیسے لے کر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو  سینیٹ میں ووٹ ڈالنے والے اپنے ارکان کیلئے کل اعتماد کا ووٹ دینے کی صورت میں عام معافی کا اعلان کردیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جو ہوگیا وہ پہلے ہوگیا، اگر کسی سے غلطی ہوئی ہے اور کل وہ ہمیں ووٹ دے گا تو پھر کوئی انکوائری نہیں کریں گے، ہم آپ کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ ہم نے بہت سی اہم چیزیں سوچی ہوئی ہیں جو آپ کی مدد سے کریں گے، اس لیے پرانی غلطیوں  کو نہ آپ چھیڑیں اور نہ ہی ہم چھیڑیں گے۔ اجلاس کے دوران ارکان کو ایک لیٹر بھی  دیا گیا  جس میں لکھا گیا ہے کہ اگر کل کسی رکن نے اعتماد کا ووٹ نہ دیا تو وہ ڈی سیٹ ہوجائے گا۔ ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل ساڑھے 11 بجے سے پہلے ایوان میں پہنچ جائیں ، اگر ایک بار اسمبلی کے دروازے بند ہوگئے تو پھر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے بعد جو نہیں آئے گا اس کی رکنیت ختم ہوجائے گی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے علی حیدرگیلانی ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سماعت مقرر کردیا ہے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی شکایات پر11 مارچ کو کی سماعت کرے گا،علی حیدر ویڈیو اسکینڈل کی شکایت پرمبنی درخواست پی ٹی آئی نے دی تھی۔

About Admin

Check Also

شادی کی تیسری رات دولہے نے دولہن کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ دونوں خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی بڑی خواہش ہوتی ہے اور ہر انسان اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *