Breaking News

سینے پر بال مرد کی کونسی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں ؟ وہ بات جو لڑکے کم اور لڑکیاں زیادہ جانتی ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگوں کے سینے پر بالوں کی کثرت ہوتی ہے جب کہ کچھ مردوں کے سینے پریہ بال بہت کم یا پھر نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔حال ہی میں اور سٹیٹ گورنمنٹ آف وکٹوریا بیٹر ہیلتھ  چینل کے ریسرچرز کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سامنے آئی ہے۔

جس کے مطابق مردوں کے سینے پر بال بہت کم یا نہ ہونے کی وجہ اینڈروجن ہارمونز کی کمی قرار دیا گیاہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اینڈروجن مردانہ ہارمونز کیلئے مجموعی طور پر استعمال ہونے والا نام ہے، درحقیقت اس سے مراد متعدد ایسے ہارمون ہیں جومردوں میں مردانہ خصوصیات پیدا کرتے ہیں اور ان میں ٹیسٹا سٹیرون اور اینڈراسٹیرون نمایاں ترین ہیں۔ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اکثر مردوں میں مردانہ جنسی ہارمون کی کمی کی وجہ سے جسم کے مخصوص حصوں پر بال اگنا ممکن نہیں رہتا یا بالوں کی تعداد متوقع تعداد سے بہت کم رہ جاتی ہے۔ سب سے نمایاں جنسی ہارمون ٹیسٹا سٹیرون کی کمی کے باعث جہاں ثانوی مردانہ خصوصیات کی نمو متاثر ہوتی ہے وہیں سینے پر بالوں کی مقدار بھی متاثر ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کی طرف سے ٹیسٹا سٹیرون ہارمون کی کمی کو سائنسی زبان میں ہائیپوگوناڈزم کا نام دیا گیا۔ ماہرین کی رائے کے مطابق سینے پر بالوں کا نہ ہونا یا کم ہونا جینیاتی مسائل یا کچھ ادویات کے استعمال کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے، لہٰذا اس مسئلے کو صرف مردانہ ہارمونز کے ساتھ منسلک کرنا درست نہیں۔

About Admin

Check Also

روزانہ چند منٹ آپ اپنی ٹانگیں اس طرح دیوار کے ساتھ رکھیں تو اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر آپ کو افسوس ہوگا کہ پہلے کسی نے کیوں نہ بتایا

اسلام آباد(نیووز ڈیسک) ورزش کرنا مشقت طلب کام ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *