Breaking News

’’ ہمیں معاف کر دیں۔۔۔‘‘ حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے والے پی ٹی آئی اراکین نے عمران خان سے معافی مانگ لی، مگر ان میں شامل کون کون تھا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے بڑا اپ سیٹ ہوا اور حکومتی اُمیدوار کو شکست ہوئی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں وہ آج 178 ووٹ حاصل کر کے کامیاب بھی ہوئے ۔

 تاہم اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی اُمیدوار کو ووٹ نہ دینے والوں نے وزیراعظم سے معافی مانگی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو کہا کہ وہ انہیں معاف کردیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جانتے ہیں کہ کن لوگوں نے حکومتی اُمیدوار کو ووٹ نہیں دیے۔وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینا ہے۔آپ لوگ چاہتے ہیں کہ مسئلہ بنا ہی رہے۔ دوسری جانب  علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے دو اراکین قومی اسمبلی منظر عام پر آ گئے۔ سینیٹ الیکشن سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کچھ اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب ویڈیو اسکینڈل میں شامل پاکستان تحریک انصاف کے دو اراکین قومی اسمبلی فہیم خان اور جمیل احمد سامنے آ گئے ہیں۔

About Admin

Check Also

پاکستان نے چین پر بجلیاں گرادیں گوادر میں ایسا کام کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *