Breaking News

دولہا کی شکل دیکھتے ہی دلہن شادی چھوڑ کر فرار ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں ایک شادی کے دوران اس وقت پریشان کن صورتحال پیدا ہوگئی جب دلہن نے دولہا کی شکل دیکھی تو اس سے شادی کرنے کی بجائے مندر سے راہِ فرار اختیار کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  لڑکی  نے دولہا کو اصل زندگی میں نہیں دیکھا تھا۔

بلکہ شادی سے پہلے اسے دولہا کی تصویر واٹس ایپ پر بھیجی گئی تھی، لڑکی جب شادی کیلئے مندر میں آئی تو دولہا کی اصل شکل پسند نہیں آئی اور اپنی بڑی بہن دیوانتی دیوی کے ساتھ فرار ہوگئی۔ دلہن کے والد ویریندر چوہدری کے مطابق اس کی بیٹی کو دولہا پسند نہیں آیا۔ دوسری جانب دولہا اتل کمار چوہدری کے والد نتھو چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ بارات آنے پر دلہن کی بڑی بہن دلہن کو لے کر فرار ہوئی۔ دلہن کے بھاگ جانے پر دونوں خاندانوں میں تنازعہ پیدا ہوگیا اور اس سے پہلے کہ معاملہ مار پیٹ تک پہنچتا لوگوں نے فریقین کو سمجھا بجھا کر گھروں کو روانہ کردیا۔ دوسری جانب اکثر دیکھا گیا ہے کہ نوجوان لڑکے شادی شدہ خواتین میں دلچسپی لیتے ہیں، اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں دلچسپ انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق شادی شدہ خواتین میں خود اعتمادی ہوتی ہے ۔ لڑکوں کو لگتا ہے کہ غیر شادی شدہ لڑکیوں کی بجائے شادی شدہ خواتین مسائل کو جلد حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اس کے علاوہ لڑکوں کے شادی شدہ خواتین کی طرف متوجہ ہونے کی ایک وجہ ان کا اپنے ساتھی کا خیال رکھنا ہے۔ شادی شدہ خواتین کو ہر وقت اپنے اہل خانہ کی فکر ہوتی ہے اور یہی انداز لڑکوں کا پسند آتا ہے۔

About Admin

Check Also

دنیا کی پہلی خاتون جس نے ”آن لائن بے بی “ کو جنم دے دیا، ساری کہانی منظر عام پر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی شریک حیات کے بغیر ہی انٹر نیٹ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *