Breaking News

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے کیا کرنے جا رہے ہیں ؟ بڑا سیاسی تہلکہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر لوٹوں سے ووٹ نہ لیتے تو پھر ہم گھر چلے جاتے، ان سے ووٹ لینا بھی ضروری تھا،ورنہ میڈیا کہتا کہ حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا ہے،اُس وقت 20بندے نکالنے سے فرق نہیں پڑتا تھا لیکن اب گھر جاتے ہیں،عمران خان کو ان لوٹوں کا پتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کہ عمران خان ٹھیک کہتے ہیں ان کو لوٹوں کا پتا ہے، ان سے ووٹ لینا بھی ضروری تھا، اگر ووٹ نہ لیتے تو ہم گھر چلے جاتے اور میڈیا کہتا دیکھوحکومت کا تختہ الٹ دیا گیا، اس وقت 20بندے نکالنے سے فرق نہیں پڑتا تھا لیکن اب اگر 20بندے نکالیں تو گھر جاتے ہیں، پھر چور اوپر آجائیں گے ریورس لگ جائے گا۔ حفیظ شیخ سندھ سے الیکشن لڑنا چاہتا تھا، وہ سمجھتا تھا کہ میں سندھ سے ہوں، لیکن عمرا ن خان نے کہا کہ آپ اسلام آباد سے الیکشن لڑیں۔ اسد عمر کو نکالنے میں فوج کا کوئی ہاتھ نہیں تھا، اگر ایسا ہوتا تو میں اسد عمر کا کیس نہ لڑتا، عمران خان نے اسد عمر کو نکالنے میں جلد بازی کی، پاکستان کو چلانے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری تھا، بلکہ پہلے چلے جانا چاہیے تھا۔ باجوہ صاحب نے مجھے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن کے رہنماؤں کے سامنے باجوہ صاحب نے کہا کہ کل کو آپ میں سے کوئی منتخب ہوکر آئے گا تو فوج آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔لیکن سینیٹ کے ووٹوں میں کوئی کام نہیں کیا، اگر کرتے تو حفیظ شیخ جیت جاتا، فوج اور ایجنسیوں نے سینیٹ الیکشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، جو ووٹ ہمارے آج 180ہوگئے پہلے بھی کھیل سکتے تھے، لیکن ہم بہت زیادہ پراعتماد ہوگئے تھے۔فوج 110فیصد منتخب عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

About Admin

Check Also

’’ اس بار معاملہ سیریس ہے‘‘ عمران خان گھمبیر صورتحال چھوڑ کر سعودی عرب کیوں روانہ ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *