Breaking News

بہت بڑی تبدیلی آگئی! عمران خان نے اپنی سب سے تگڑی 2 وکٹیں اُرانے کا فیصلہ کر لیا، کس کس کی چھٹی ہونے والی ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خاں سینٹ الیکشن کے بعد کافی غصے میں دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ سینٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے کچھ اراکین نے مخالف امید وار کو ووٹ دیا تھا اب خبر آئی ہے کہ وزیر اعظم عمران خاں اپنی دو قریب ترین بڑی شخصیات کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

اینکر پرسن محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی ’چھٹی‘ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے کہا کہ وزیر اعظم نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ان دونوں کی تبدیلی سے پہلے چیف سیکرٹری پنجاب کی چھٹی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی تبدیلی پر بھی غور کیا جا ر ہا ہے۔ محمد مالک کے مطابق  چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے بعد پنجاب میں تبدیلی لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 12 مارچ کو چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جبکہ ایسی صورتحال میں وزیر  اعظم کے بھانجے حسان خان نیازی بھی میدان میں آگئے اور اپنی پسندیدہ شخصیت کا نام بتا دیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حسان نیازی کا کہنا تھا کہ ’’ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے میری پسندیدہ شخصیت راجہ یاسین ہیں جو کہ نہ صرف  محنتی، ایماندار  اور اس عہدے کے قابل ہیں بلکہ عمران خان کے مخلص ساتھیوں میں  بھی شمار ہوتے ہیں‘‘۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *