Breaking News

حکومت کو ایک اور جھٹکا! اپوزیشن نے پھر میدان مار لیا،بڑی کامیابی حاصل ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی جانب سے دو مختلف درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے کے بعد یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت کی ہے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن میں درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب ، ملیکہ بخاری اور کنول  شوزب نے دائر کی۔ جس میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی آڈیو ٹیپ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے رہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔ تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواست نامکمل قرار دی۔الیکشن کمشین آف پاکستان نے درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ دوسری جانب سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے لانگ مارچ کیلئے نواز شریف کی واپسی کی شرط رکھ دی۔ آصف علی زرداری نے بہت سمارٹ چال چلی ہے۔

About Admin

Check Also

’’ وزیر اعظم بن جائیں یا پھر وزیر اعلیٰ ‘‘ پیپلز پارٹی کی مونس الٰہی کو پیشکش، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *