Breaking News

چیئرمین سینٹ کے الیکشن کے لئے تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم ترین سینیٹر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سینٹ کے الیکشن میں اسلام آباد کی جنرل نشست سے تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر حفیظ شیخ کی یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد چیئرمین سینٹ کا الیکشن دلچسپ صورت حال اختیار کر گیا ہے تاہم اب تحریک انصاف کو ایک بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب سینیٹر عبدالقادر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔عبدالقادر کو پہلے پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیا تھا جسے بلوچستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد واپس لیا گیا۔عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں بلوچستان سے سینیٹ الیکشن لڑا اور سب سے زیادہ 11 ووٹ حاصل کیے۔جمعے کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں عبدالقادر بلوچستان سے آزاد حیثیت میں سینیٹ کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے جنرل نشست پر کامیابی حاصل کی ، پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے لیا تھا ، جس کے بعد بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ ظہورآغا کو جاری کیا گیا ، تاہم بعد ازاں پاکستان تحریک اںصاف کی طرف سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کے بعد بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی بڑی کاروباری شخصیت عبدالقادر کو سینیٹ انتخاب کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت مل گئی تھی۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا تھا کہ عبدالقادر کے لیے ’پیراشوٹر‘ کا لفظ استعمال نہیں ہونا چاہیے ، کیوں کہ عبدالقادر کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ 2004ء سے بلوچستان سے سینیٹ انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں جب کہ پیراشوٹر تو ایک عجیب لفظ ہے جو حال ہی میں پاکستان کی سیاست میں متعارف کرایا گیا، اگر آپ سینیٹ کی تاریخ دیکھیں تو پھر ہر کوئی پیراشوٹر ہے۔

About Admin

Check Also

ٹھیک ایک سال بعد کیا ہونیوالا ہے ؟ نصرت جاوید نے موجودہ مہنگائی کی لہر کے پیچھے چھپی کہانی بے نقاب کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بارہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *