تنخواہوں اور پنشن میں بڑا اضافہ۔۔!!! بجٹ آنے سے قبل سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے لئے پے اینڈ پینشن کمیشن نے سفارشات تیار کرلی ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے  مطابق پے اینڈ پینشن کمیشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کرنے اور جاب اسٹرکچر پر سفارشات تیار کی ہیں۔

کمیشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے، مراعات اور پینشن کا معاہدہ جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کے موجودہ نظام سے حکومتی اخراجات بڑھ رہے ہیں، کمیشن نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ حکومتی اخراجات کنٹرول کرنے کے لئے میکنزم کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ رواں ماہ کے اختتام تک کمیشن کی سفارشات کا حتمی جائزہ لے گی، یہ سفارشات آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔ دوسری جانب حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں نے ڈپٹی چیئرمین سنییٹ کے  انتخاب  کا  اختیار وزیراعظم کو دیدیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں جی ڈی اے  کے علاوہ تمام اتحادی پارٹیوں نے شرکت کی جبکہ جی ڈی سے اس دوران فون پر رابطہ کی گیا ،جی ڈی اے قیادت  کل وزیراعظم سے ملاقات بھی کرے گی۔ اجلاس میں تمام اتحادی پارٹیوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  کے انتخاب کا اختیار وزیراعظم کو دیا، اتحادی جماعتوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جس کا بھی نام پیش کرینگے اسکو ووٹ دیں گے۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ڈپٹی چیئرمین خیبرپختونخوا سے لانے پر زور دیا ہے، جبکہ تحریک انصاف کے مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین کیلئے فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں۔فیصل جاوید، اعجاز چودھری، ولید اقبال بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی  دوڑ میں شامل ہیں۔

About Admin

Check Also

سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث ہونے والی تعطیلات والدین اور بچوں کے لئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *