Breaking News

’میرے ساتھ بُرا فعل کرنیوالا شخص بھی وہیں موجود تھا‘ عورت مارچ میں جانیوالی لڑکی کا صبر جواب دے گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا گیا اور اس موقع پر پاکستان میں خواتین کی ریلیاں بھی نکالی گئیں لیکن  ایسی ہی ریلی میں شرکت کرنیوالی ایک لڑکی کا صبر جواب دے گیا جس نے دعویٰ کیا کہ ’غصے میں مارچ چھوڑ کر آرہی ہوں۔

مجھ سے بُرا فعل کرنیوالا شخص بھی وہیں موجود تھا، میں پُرجوش نہیں اور نہ ہی اب حوصلہ ہے ، میں تھک گئی ہوں‘۔ اس ٹوئیٹ کے بعد شاید لوگوں کی طرف سے طرح طرح کے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس پر صارف نے دوبارہ لکھا کہ مجھے لوگوں کی نصیحتوں اور مشوروں کی ضرورت نہیں کہ اس شخص کیساتھ کیسے نمٹوں ، کچھ بنیادی باتیں سیکھیں کہ متاثرین کیساتھ گفتگو کیسے کی جاتی ہے ۔ اس سے پہلے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اب وقت آ گیا ہے کہ خود ساختہ صحافیوں کو مارچ میں شامل افراد کو تنگ کرنے اور بنائی گئی ویڈیوز کو موناٹائز کروانے کیلئے ایسا کرنے پر پابندی لگا دینی چاہیے ، اس عمل میں صنفی امتیاز نہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمیشہ ہی اس کی خلاف ورزی ہوتی ہے ۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے صارف نے بتایا کہ یا تو اگلے سال ہم بھی اپنے ساتھ ایک بڑا کیمرہ لے جائیں جس میں وہاں موجود ہر شخص کا لرزنے والا چہرہ ہو اور ان سے بھی تکلیف دہ سوالات پوچھیں، بہت ہوگئی ہے۔ بس اب بس بھی کر دیں اب ہمیں کسی حد میں رہنا ہو گا نہیں تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

About Admin

Check Also

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن، تحریک لبیک نے پھر سے سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *