Breaking News

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز تعلیمی ادارے 15روز کیلئے بندکر دیے گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس، تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان اور شفقت محمود کی میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ دوسری جانب حکومت ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے نیا نام سامنے لے آئی۔گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ حکومت نے جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفور کو ڈپٹی چئیرمین شپ کی آفر کی تاہم انہوں نے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے سینیٹر فیصل جاوید کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت آج اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد سینیٹر فیصل جاوید کا بطور امیدوار ڈپٹی چئیرمی سینیٹ کا اعلان کرے گی۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر پارٹی رہنمائوں ،وفاقی وزرا پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود نے شرکت کی ۔

About Admin

Check Also

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کی صلح کروانا بھی بہت بڑا نیکی کا کام ہے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *