Breaking News

اگر صادق سنجرانی جیت گئے تو مسلم لیگ ن کس پر الزام لگائے گی ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی وائرل ہونے والی ویڈیو کی یقینی طور پرمکمل تفتیش ہونی چاہئے۔ الیکشن میں  پیسے کا استعمال ختم ہونا چاہئے ،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن میں لین دین روکیں۔

اگر صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت گئے تو  ہم ہارس ٹریڈنگ کی بجائے ایجنسیوں پر الزام لگائیں گے  نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان غریدہ فاروقی نے سوال کیا کہ “ن لیگ کے چار سینیٹرز صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کو تیار ہیں ،کیا یہ خبر درست ہے؟جس کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ مجھے اس قسم کی کسی خبر کا علم نہیں ہے،مجھے تو اس پروگرام میں آ کر پتا چلا ہے،ایسی کوئی بات نہیں ہے۔میزبان نے فوری سوال داغا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت پر آپ نے کہا کہ اراکین نے ضمیر کی آواز پر ووٹ دیئے ہیں،حکومت صادق سنجرانی کی جیت کے لئے پر امید ہے ،اگر صادق سنجرانی جیت گئے تو ہارس ٹریڈنگ کا الزام تو نہیں لگائیں گے نا؟ اس  سوال کا فوری جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ اگر صادق سنجرانی جیت گئے تو ہم ہارس ٹریڈنگ کی بجائے ایجنسیوں پر الزام لگائیں گے ،صادق سنجرانی کی جیت کا واحد طریقہ ایجنسیاں ہی ہیں،الیکشن میں  پیسے کا استعمال ختم ہونا چاہئے ،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن میں لین دین روکیں مگر پاکستان میں ایک اور بھی چیز ہے  جو بڑی واضح شکل میں سامنے آتی ہے اور وہ ہے نیب کا کردار ،ویڈیوز اور ایجنسیز کا کردار،یہ بھی تو ہمیں معلوم ہے،کیا ہمیں معلوم نہیں ہے کہ 64 سے باون کیسے ہوئے تھے ؟جو ہمارے ہاں طریقہ کار استعمال کئے جاتے ہیں ،جب ہم نے اصلاحات کرنی ہیں تو دو چیزوں پر اصلا حات کرنی ہیں۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *