Breaking News

تم مجھے جانتے نہیں ہو ؟؟؟ وزیر اعظم نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے والے 2 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حالیہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف نے 2 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت نے سینٹ انتخابات میں پارٹی حکمت عملی کے خلاف جانے والے 2 اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے فارغ کر دیا ہے۔

پی ایس ون جیکب آباد 1 سے اسلم ابڑو اور پی ایس 18 گھوٹکی 1 سے شہریار شر کو پارٹی سے نکالنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ، جس کے تحت دونوں اراکین صوبائی اسمبلی کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان اس ضمن میں تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی غربی سندھ اور کراچی نے متفقہ فیصلہ جاری کیا ، جس کے تحت پارٹی قیادت کو دونوں اراکین کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا تاہم واضح اور حتمی شواہد کی پڑتال اور ارکان کی طرف سے صفائی پیش نہ کیے جانے پر یہ معاملہ نمٹا دیا گیا جب کہ دونوں ارکان کے پاس کمیٹی فیصلے کے خلاف 7 روز کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق موجود ہے۔ قبل ازیں سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی آپس میں ہاتھا پائی کے دوران ناراض ایم پی ایز کی ٹھکائی ہوگئی ، صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے 3 باغی ارکان کریم بخش گبول ، شہریار شر اور اسلم ابڑو ایوان میں پہنچے اور حاضری لگائی ، حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا استقبال کیا جس پر پی ٹی آئی کے دیگر اراکین کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *