جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے حادثے کا شکار طیارے کا پائلٹ 36 روز بعد زندہ مل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال جنوری میں برازیل کے جنگلات میں ایک انجن والا طیارہ سیسنا 210 پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے طیارے کا ملبہ تو تلاش کر لیا تھا لیکن پائلٹ کو کچھ معلوم نہیں ہو سکا تھا۔

حادثے کے 36 روز بعد جنگلات میں پائلٹ کا معلوم ہوا تو اسے فوری ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا گیا۔ خوش قسمت پائلٹ اینتھونی سینا نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طیارے کی خرابی کا اندازہ ہونے کے بعد طیارے سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تھی اور پیرا شوٹ کی مدد سے ایمازون کے جنگلات میں بحفاظت اتر گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنگل میں 36 روز تک ادھر اُدھر بھٹکتا رہا اور بھوک مٹانے کے لیے پودے اور پرندوں کے انڈے کھاتا رہا۔ واضح رہے کہ برازیل میں طیارے کو حادثے کے بعد پائلٹ کی تلاش کے لیے کئی روز تک آپریشن کیا گیا لیکن کوئی کامیابی نہ ملنے پر پائلٹ کو ہلاک قرار دے دیا گیا تھا۔ جنگل سے لکڑیاں جمع کرنے والے شہریوں نے پائلٹ کو دیکھ کر حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد اُسے ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب اعلامیہ کے مطابق  جی ڈی اے کے سینیٹر مظفر حسین شاہ کل ہونے والے سینیٹ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سینیٹر مظفر حسین شاہ نئے اراکین سینیٹرز سے حلف لیں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کی صدارت بھی سینیٹر مظفر حسین شاہ کریں گے۔

About Admin

Check Also

دنیا کا وہ ملک جہاں گرمی کی وجہ سے کاریں تک پگھل کر پگھل کر سڑک پر بہنیں لگیں ، وہاں کا ٹمپریچر کہاں جا پہنچا ؟ ویڈیو لنک میں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یا اللہ ہمیں معاف فرما دے ، پاکستان میں تو گرمی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *