Breaking News

پی ڈی ایم کا اجلاس! بلاول بھٹو نے نواز شریف کی بات ماننے سے انکار کر دیا ، موقع پر موجود ہر رہنماء ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹرئیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ راولپنڈی میں نہیں بلکہ اسلام آباد کے فیض آباد میں ختم ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے علاوہ پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں لانگ مارچ راولپنڈی پر ختم کرنے پر راضی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی استفعوں کی تجویز پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے اختلاف کیا گیا۔

معروف صحافی نعیم اشرف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک کے اجلاس میں بلاول بھٹو نے نواز شریف کی جانب سے استعفوں کی تجویزپر اختلاف کیا ہے۔8 مارچ کے اجلاس میں ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ اب تو ضمنی اور سینیٹ انتخاب بھی ہو گئے اس لیے استفعوں کی طرف جانا چاہئیے۔ نواز شریف نے کہا کہ اُس وقت کہا گیا کہ میدان خالی نہیں چھوڑنا اور ہم نے دونوں الیکشنز کی حامی بھر لی۔مولانا فضل الرحمن ، امیر حیدر ہوتی اور اکثریت نے نواز شریف کے موقف کی حمایت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو کیجانب سے اختلاف کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ استفعے آخری آپشن ہیں اور ابھی دوسرے آپشنز استعمال کرنا چاہئیے۔ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی نےسینئر پارلیمنٹرینز کونسل کے قیام کی منظوری دے دی،کونسل کی صدارت  اسد قیصر کریں گے، نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر پارلیمنٹرینز کونسل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،کونسل میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) سے سید فخر امام، شفقت محمود، پرویز خٹک،گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس( جی ڈی اے )سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اور ایم کیو ایم پاکستان سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی شامل ہیں،کونسل میں بلوچستان عوامی پارٹی سے خالد حسین مگسی، پاکستان مسلم لیگ سے طارق بشیر چیمہ، مسلم لیگ ن سے رانا تنویر حسین، سردار ایاز صادق اور چوہدری محمود بشیر ورک شامل ہیں۔

About Admin

Check Also

میرے ایک سوال کا جواب دے دیں میں چپ چاپ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردونگا ۔۔۔چودھری نثار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسے حسن اتفاق کہیے یا کچھ اور مسلم لیگ (ن) کے قائد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *