Breaking News

انا للہ وانا الیہ راجعون! پاکستان کی اہم ترین سیاسی شخصیت کورونا سے انتقال کر گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں قبل ازیں مسلم لیگ ن کے سید افتخار الحسن شاہ رکن قومی اسمبلی ، شوکت منظور چیمہ ایم پی اے، جمیعت علمائے اسلام کے منیر اورکزئی کورونا وائرس سے انتقال کر گئے تھے اب مسلم لیگ ن کے لئے ایک اور بہت ہی افسوس ناک خبر آ گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، وہ وبائی مرض میں مبتلا ہونے بعد سے لاہور میں زیر علاج تھے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رکن اور ن لیگ کے اہم رہنماؤں شمار کیے جانے والے ملک محمد وارث مہلک وبا کروناوائرس سے انتقال کرگئے، ملک محمد وارث لاہور کے نجی اسپتال سے علاج کرواہے تھے۔ملک محمد وارث کلوخوشاب کے حلقہ پی پی 84 سے مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے۔ادھر مسلم لیگ ن کے اہم رہنماوٗں نے لیگی ایم پی اے ملک محمد وارث کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل قومی و صوبائی اسمبلیوں کے متعدد اراکین کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار چکے ہیں، 3 جون کو لیگی ایم پی اے و اہم رہنما شوکت چیمہ بھی کرونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ دوسری جانب حکومتی امید وار صادق سنجرانی 48ووٹ لے کر چیئر مین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف لیا اور پھر ایوان بالا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں سب سے پہلے میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور پھر تمام ساتھیوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا اور اس قابل سمجھاکہ پھر سے چیئر مین سینٹ کے عہدے کے لیے منتخب کیا ۔

About Admin

Check Also

طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائیگا، فیس کتنی ہوگی اور کتنے دن میں جاری ہو گا؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) طریقہ کار تبدیل ، اب شناختی کارڈ کیسے بنوایا جائے گا، شناختی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *