Breaking News

سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی یا صادق سنجرانی ؟ ماہر فلکیا ت نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہونے جا رہا ہے جس کیلئے نو منتخب سینیٹر ز نے حلف لے لیا ہے اور اجلاس جاری ہے لیکن آج کے اس بڑے الیکشن کی پیشگوئی کیلئے ماہر فلکیات بھی میدان میں اتر آئے ہیں اور انہوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔

نجی ٹی وی سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہر فلکیات قنان چوہدری نے کہا کہ آج دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، پیپلز پارٹی دسمبر 2020 سے اپنے خوش قسمت وقت میں داخل ہو چکی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف آنے والے کچھ عرصہ میں اپنے بہترین وقت میں داخل ہو جائے گی ۔ آج کے نمبرز سید یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی دونوں کے ہی حق میں ہیں ، کافی مشکل مقابلہ دکھائی دے رہاہے ، تین بجے کا جو وقت رکھا گیاہے وہ بھی دونوں کے ہی حق میں ہے ، ووٹوں میں زیادہ بڑا فرق نہیں ہو گا لیکن نمبر گیم صادق سنجرانی کی طرف جاتا ہو ا دکھائی دے رہا ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعیویٰ کیا ہے کہ صادق سنجرانی کو جیتا ہوا دیکھ رہا ہوں ، مجھے یہ نہیں پتہ کتنے ووٹ پڑیں گے مگر معلوم ہے وہ جیت رہے ہیں ، صادق سنجرانی بلوچستان اور مرزا آفریدی پختون بیلٹ کی وجہ سے زیادہ ووٹ لیں گے ، حفیظ شیخ کیخلاف ساری خریدوفروخت آصف زرداری نے کی ، ن لیگ نے ٹکٹ بیچنے کی بات فضول میں کی۔ہ سب کی رائے یہی ہے کہ کیمرے پہلے سے لگے ہوئے ہیں کسی نے لگائے نہیں ، صادق سنجرانی بلوچستان کی آواز ہیں۔

About Admin

Check Also

ٹھیک ایک سال بعد کیا ہونیوالا ہے ؟ نصرت جاوید نے موجودہ مہنگائی کی لہر کے پیچھے چھپی کہانی بے نقاب کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بارہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *