Breaking News

چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ناکامی کی صورت میں پی ڈی ایم کی حکمت عملی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہارنے کی صورت میں بنائی گئی حکمت عملی سامنے آگئی۔ اگر یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہار گئے تو پی ڈی ایم تیاری کر کے بیٹھی ہے کہ ہمارے پاس سارے ثبوت موجود ہیں۔

جن کی بنیاد پر پی ڈی ایم کی طرف سے حکومت پر دباؤبڑھایا جائے گا کیوں کہ پی ڈی ایم ہر گز صادق سنجرانی کو بطور چیرمین سینیٹ قبول نہیں کرے گی۔نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار نے کہا کہ اپوزیشن کے پا س عددی نمبرز موجود ہیں جب کہ سینیٹر فروغ نسیم امریکہ سے پاکستان واپس آرہے ہیں جس کا یقیناً پی ٹی آئی کو فائدہ ہو گا۔ خیال رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اہم مرحلہ ہے ، شیڈول کے مطابق 12مارچ کو دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا جب کہ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو گئی، جس کے بعد 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے اور 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔ یاد رہے کہ سینیٹ کی کل 48 نشستوں کے الیکشن کے سلسلے میں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے ، تحریک انصاف نے 18 نئی نشستیں حاصل کر کے کل 28 نشستیں حاصل کر لیں جب کہ پیپلز پارٹی نے 8 نئی اور کل 21 ، مسلم لیگ ن نے 5 نئی اور کل 18 نشستیں حاصل کی ہیں ، بی اے پی کو 6 نئی اور کل 12 نشستیں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کو بھی کل 3 نشستیں مل چکیں، مسلم لیگ ق نے ایک نشست حاصل کی ہے ۔

About Admin

Check Also

’’ اس بار معاملہ سیریس ہے‘‘ عمران خان گھمبیر صورتحال چھوڑ کر سعودی عرب کیوں روانہ ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *