Breaking News

مغربی ہواوں کا ایک اور سلسلہ پاکستان میں داخل، بادل خوب برسیں گے، مزید بارش کی پیش گوئی کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، آزادی کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے- آئندہ 24 گھٹنوں کے دوران بارشوں کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ اتوارکے روز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ تیز بارشوں کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ روز الجاف اور اس کے مضافات کے علاقے میں سُرخ رنگ کی آندھی نے سب کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ بعض لوگوں نے اسے قیامت قریب ہونے کی ایک نشانی قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر بھی اس سُرخ آندھی پر کافی کمنٹس اور پوسٹس نظر آئیں۔ العربیہ نیوز کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز سعودی عرب کے شمالی علاقوں بالخصوص الجوف اور اس کے مضافات میں ریتلے طوفان اور گرد آلود آندھی نے دن کو رات میں بدل دیا۔ ماہرین موسمیات نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ گرد آلود موسم سے متاثرہ علاقوں میں سفر میں احتیاط برتیں۔ گرد آلود آندھی نہ صرف شمالی علاقوں میں تیزی کے ساتھ چل رہی ہے بلکہ مملکت کے وسطی علاقے بھی اس کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ اس لئے سب شہری احتیاط برتیں۔

About Admin

Check Also

کالی مرغی کا کالا گوشت اورانڈے بھی کالے ،عمران خان کے ایک مشورے نے زندگی بدل ڈالی دنوں میں لکھ پتی ہونے والے شخص کی کہانی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جس وقت عمران خان صاحب اقتدار میں آئے تو انہوں نے لوگوں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *