Breaking News

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن: یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر غلطی سے لگی یا جان کے لگائی گئی ؟7 سینیٹرز خود ہی سامنے آگئے، ناقابل یقین اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگانے والے سنیٹر خود سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کے نام ہر مہر لگانے والے سات سینیٹرز خود پارٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کے 7 ووٹ مسترد ہو گئے تھے، جن کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ووٹ کاسٹ کرتے وقت سینیٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگائی جس وجہ سے اِن کے ووٹ مسترد کر دئیے گئے۔ تاہم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران کسی سینیٹر کا ووت مسترد نہیں ہوا تھا- سات مسترد شدہ ووٹوں سے متعلق انتہائی باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ان 7 ارکان نے الیکشن کے عملے سے ووٹنگ کا طریقہ پوچھا۔ الیکشن کے عملے نے ان سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار سمجھایا، لیکن باوجود اس کے انہوں نے غلطی کی، جس وجہ سے ان کے ووٹ مسترد کر دئیے گئے- ساتوں ارکان خود سامنے آئے ہیں اور انہوں نے بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو رپورٹ کے مطابق ارکان کے مطابق اس عمل میں کوئی بدنیتی شامل نہیں تھی۔ سینیٹرز نے موقف اختیار کیا کہ وہ پارٹی کو یہ باور کرانا چاہتے تھے کہ ان کا ووٹ یوسف رضا گیلانی کو ہی پڑا ہے۔مذکورہ 7 امیدوار خود سامنے تو آ گئے ہیں ، لیکن ان ارکان کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا۔

About Admin

Check Also

شادی کی تیسری رات دولہے نے دولہن کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ دونوں خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی بڑی خواہش ہوتی ہے اور ہر انسان اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *