Breaking News

چیئر مین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد صادق سنجرانی نے عمران خان کی بجائے تحریک انصاف کی کس شخصیت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتی امید وار صادق سنجرانی 48ووٹ لے کر چیئر مین سینیٹ منتخب ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف لیا اور پھر ایوان بالا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں سب سے پہلے میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور پھر تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جنہوں نے مجھے ووٹ دیا اور اس قابل سمجھاکہ پھر سے چیئر مین سینٹ کے عہدے کے لیے منتخب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کے تمام رہنماﺅں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خاص طور پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔اس موقع پر صادق سنجرانی نے جیسے میں نے پہلے تین سال ہاوس چلا یا ویسے ہی آئندہ بھی چلاﺅں گا اور میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ دوسری جانب  چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں دونوں امیدواروں کے نام پر مہر لگانے والے سینیٹر کا نام سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعطم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک میڈیا کے دوست سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک ڈپٹی چئیرمین بننا چاہتے تھے لیکن انہیں امیدوار نہیں بنایا گیا تو انہوں نے آج مبینہ طور پر غصے میں دونوں امیدواروں کو ووٹ ڈال دیا جس سے ان کا ووٹ ہی مسترد ہو گیا۔ خیال رہے کہ حکومتی اتحاد کے امیدوار مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ، ایوان بالا میں ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ، پولنگ مکمل ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نتائج کا اعلان کیا۔

About Admin

Check Also

پاکستانی وزیراعظم اور دو ہزار بٹیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقاررعلی بھٹو کھانے اور کھلانے کے کس قدر شوقین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *