Breaking News

تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں ،۔۔۔حکومتیوزیر شفقت محمود نے ایک اور اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی تیسری لہر شدید، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تین علاقوں کو مکمل طور پر بند کردیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے تین سب سیکٹرز کو سیل کردیا گیا ہے ۔ سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں آئی ایٹ فور، ایف الیون ون، اور آئی ٹین ٹو شامل ہیں ۔

جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو چھٹیوں‌ میں‌ مزید توسیع کردیتا۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شفقت محمد کا کہنا تھا کہ کرونا کے دور میں تعلیمی ادارے بند کرنا مشکل فیصلہ تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسینیشن کے بعد اب ہم معمول کے شیڈول پر آجائیں گےْ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بولے کہ اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو مزید چھٹیاں دے دیتا، تعلیم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرتیں، تعلیم سے متعلق بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ شفقت محمود کی تقریر کے دوران طلبا نے آن لائن امتحانات لینے کے نعرے لگائے جن کو سُن کر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے یہ ممکن نہیں ہے۔ ملکی سیاسی صورت حال پر محو گفتگو ہوتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جب سیاسی حوالے سے ٹویٹ کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ صرف تعلیم کی بات کریں، نوشہرہ الیکشن میں مسلم لیگ ن جیتی تو سب اچھا تھا، ڈسکہ انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح پر واویلا کیا جارہا ہے، اگر مسلم لیگ ن کی پسند کے مطابق فیصلہ ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے۔ اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *