Breaking News

وفاقی وزیرکی بیٹی کی فلم انڈسٹری میں انٹری ،تصاویرسوشل میڈیاپروائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فلم انڈسٹری میں آئے روز نئے نئے خوبرو چہرے سامنے آ رہے ہیں  جن میں اکثر تو وہ چہرے ہوتے ہیں جن کے والدین پہلے ہی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہوتے ہیں مگر اب تو سیاستدانوں کے بچے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہو چکے ہیں۔

مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک  کی بیٹی آروشی نشنک  کی بالی ووڈ میں انٹری ہوچکی ہے۔ وہ جلد ہی فلم ’تارنی ‘ میں نظر آنے والی ہیں۔ یہ فلم نیوی کی ان 6 نیوی افسروں کی کہانی ہے، جو سمندری شاہراہ سے دنیا کے سفر پر نکلی تھیں۔ اپنے حوصلے کے سبب ان 6 خواتین کا نام آج تاریخ میں درج ہوگیا ہے۔ 8 مارچ یعنی بین الاقوامی یوم خواتین  کے دن ہی اس فلم کا پہلا پوسٹر سامنے آیا تھا۔آروشی نشنک نے خود اپنے انسٹا گرام پر اس فلم کا پہلا لُک شیئر کیا تھا۔ واضح رہے کہ آروشی نشنک سماجی کارکن کے طور پر اچھی پہچان بھی رکھتی ہیں۔آروشی کو گنگا بچاو مہم کے لئے انٹرنیشنل ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ اب وہ بڑے پردے پر قدم رکھنے جا رہی ہیں۔کووڈ کے وقت بھی آروشی مسلسل لوگوں کو بیدار کرتی رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی اچھی فین فالوئنگ ہے۔آروشی انسٹا گرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تصویریں یہاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انسٹا گرام پر آروشی کو 13 ہزار سے زیادہ لوگ فالو بھی کرتے ہیں۔آروشی نشنک کو ’پرتھوی دیوس‘ منعقد کرنے والے ادارہ  نے سال 2020 کے لئے ارتھ ڈے نیٹ ورک اسٹار بھی چنا تھا۔وہیں آروشی کی ڈیبیو فلم کی بات کریں تو یہ فلم ہندوستانی نوسینا کی جانباز خاتون افسر پرتبھا جاموال، ورتیکا جوشی، پی سواتی، ایس وجیا، ایشوریہ اور پائل گپتا پر بن رہی ہیں۔

About Admin

Check Also

سرسوں کے تیل میں یہ کیپسول ملا کرسفید بالوں پر لگائیں، پھر اس کا کمال دیکھیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپ سرسوں کے تیل میں یہ والے کیپسول ملا کر لگالیں آپ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *